ٹرمپ 272

احتیاطی تدابیر اختیارنہ کرتے تو امریکہ میں ہلاکتیں چالیس لاکھ تک ہو سکتی تھیں،ٹرمپ

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار یا اس سے زائد ہو سکتی ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق انٹرویو میں انھوں نے مزید بتایا کہ اگر احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی جاتیں تو اس وائرس سے امریکہ میں چالیس لاکھ تک ہلاکتیں ہو سکتی تھیں۔

16 مارچ کو سامنے آنیوالی امپریل کالج لندن کی ایک تحقیق کے مطابق حفاظتی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو امریکہ میں اس وائرس سے 22 لاکھ افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔اگرچہ اس وقت امریکہ میں متاثرین کی تعداد میں کمی واقع ہو رہی ہے مگر امریکہ کی 23 ریاستوں میں جن میں کیلیفورنیا، ٹیکساس اور فلوریڈا بھی شامل ہیں یہ وائرس مزید پھیل رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں