فواد چوہدری

احتساب عدالت پیر کوآصف زرداری کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد (ر پورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احتساب عدالت پیر کوآصف زرداری

کو بذریعہ ویڈیو لنک چارج کرنے جا رہی ہے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ عدالتوں میں ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی خوش آئند ہے .

سوال یہ ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمات میں ٹیکنالوجی استعمال کیوں نہیں کی جارہی؟

ان کیخلاف مقدمات کو فوری طور پر شروع کرنا چاہیے ، نوازشریف ویڈیو لنک سے شامل ہوں