فواد چودھری

احتجاج کی کال کے پیچھے مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا تحریک میں تشدد لانا ہے، فواد چودھری

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ احتجاج کی کال کے پیچھے مولانا فضل الرحمان کا ایجنڈا تحریک میں تشدد لانا ہے،

اس ٹولے کے نزدیک انسانی زندگیوں کی کوئی اہمیت اور حیثیت نہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا صوبائی حکومتوں کو کہنا چاہتا ہوں بہت احتیاط کریں، اب اس فسادی ٹولے کو تشدد کے علاوہ کوئی راستہ نہیں سوجھ رہا۔