علی محمد خان

احتجاج کو موخر کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے،علی محمد خان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ بشری بی بی یا علیمہ خان پارٹی کے انتظامی امور میں کوئی مداخلت نہیں کررہیں،بشری بی بی اگراحتجاج کا حصہ بنتی ہیں تو ان کا حق ہے، علیمہ خان بانی کا پیغام دینے تک محدود ہیں، احتجاج کو مﺅخر کرنا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کریں گے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کا حل آخر میں مذاکرات اور ٹیبل پرگفتگو سے نکالا جاتا ہے، جب میں آخری بار گرفتاری کے بعد رہا ہوکر باہر نکلا تو میڈیا سے ایک بات کی تھی کہ پاکستان کو سیاسی انتقام کی نہیں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے ۔ پچھلے جمعے کو عمران خان سے بات کی تھی کہ اگر مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو کیا کیا جائے؟ تو عمران خان نے کہا کہ اگر بات ہوئی تو مجھ سے براہ راست ہوگی۔