رانا ثنااللہ 204

اثاثہ جات کیس، رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) اثاثہ جات کیس میں لاہور ہا ئیکورٹ نے لیگی رہنما رانا ثنااللہ کی عبوری ضمانت میں 10 مارچ تک توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس سردار سرفراز ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں رانا ثنا اللہ کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، رانا ثنااللہ اپنے وکیل امجد پرویز اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر سید فیصل رضا بخاری بھی پیش ہوئے۔ اعظم نذیر تارڑ نے موقف اختیار کیا کہ دو درخواستیں جمع کروائی ہیں ،ایک کیس میں نیب نے جواب دے دیا اور جس میں چیئرمین نیب کے دائرہ اختیار کو چیلنج کر رکھا ہے، اس میں نیب کا جواب نہیں آیا۔ عدالت نے نیب پراسکیوٹر فیصل رضا بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ رانا ثنااللہ کے وکلا کو جواب فراہم کر دیں۔

درخواست گزار رانا ثنا کا کہنا تھا کہ درخواست میں چیئرمین نیب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، نیب آمدن سے زائد اثاثوں کے الزام کے تحت انکوائری کر رہا ہے، چیئرمین نیب نے اپنے اختیار سے تجاوز کرتے ہوئے انکوائر ی کی منظوری دی،

نیب کی جانب سے طلبی کے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں، نیب ان اثاثوں کی تحقیقات کر رہا ہے جن پر اے این ایف نے منشیات سمگلنگ کی رقم سے بنانے کا الزام لگایا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی طلبی نوٹسز کے بعد مسلسل نیب آفس میں پیش ہو رہا ہوں، انکوائری کے دوران نیب کی طرف طلبی پر پیش ہوں گا، عبوری ضمانت منظور کی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں