کورونا ویکسین

اتوار کا دن کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے والے افراد کیلئے مختص کر دیا گیا

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اتوار کا دن خصوصی طور پر کورونا کی دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لیے مختص کردیاہے۔این سی او سی نے سماجی رابطے ٹوئٹر پر ویکسین کی دوسری ڈوزلگوانے والے افراد کو اطلاع دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ مسیج کا انتظار کیے بغیر ویکسین سینٹر پہنچے اور ویکسین لگوائیں ،اتوار کا دن خصوصی طور پر دوسری ڈوز لگوانے والوں کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

وہ تمام افراد جن کی دوسری ڈوز کا مقرر وقت ہو چکا ہے وہ ہفتے کے ساتوں دن میسج کا انتظار کئے بغیر کسی بھی ویکسین سینٹر سے اپنی دوسری ڈوز لگوا سکتے ہیں،اتوار کا دن خصوصی طور پردوسری ڈوز کے لئے مقرر ہے۔