صبا حمید 237

اتنے ڈراموں میں کام کر چکی ہوں جن کی تعداد بھی یاد نہیں‘ صبا حمید

لاہور (ر پورٹنگ آن لائن)سینئر اداکارہ صبا حمید نے کہا ہے کہ اپنے کیرئیر میں اب تک اتنے ڈراموں میں

کام کیا ہے کہ اب مجھے بھی ان کی تعداد بھی یاد نہیں اور خدا کے فضل و کرم ان میں کامیابی شرح میری

توقعات سے کہیں زیادہ ہے ۔ ایک انٹر ویو میں صبا حمید نے کہا کہ لاہور اور کراچی میں سب سے زیادہ کام

کیا اور میری پہچان پی ٹی وی سنٹر لاہور ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سینئرز اداکاروں کے ساتھ کیا ہے اور ان

سے سیکھا ہے ،اب نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے جو پڑھے لکھے ہیں اور بہترین کام کر رہے ہیں اور

مستقبل میں اسی ٹیلنٹ نے ہماری جگہ سنبھالنی ہے ۔ ا نہوں نے کہا کہ نئے آنے والے اداکاروں

کا کام دیکھ کر خوشی ہوتی ہے اور سب کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں