فرخ حبیب

اتحادی مافیا پنجاب میں جعلی اقتدار کو بچانے کیلئے بے چین ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ اتحادی مافیا پنجاب میں جعلی اقتدار کو بچانے کے لئے بے چین ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں فرخ حبیب نے کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب اسمبلی کے اراکین سے ملاقاتوں میں معلوم ہوا کوئی ایسا رکن صوبائی اسمبلی نہیں جس کو پیسوں کا لالچ نہ دیا جارہا ہو۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اب مقابلہ شہباز زرداری لوٹ مار ڈاکو مافیا Vs عوامی مینڈیٹ ہے۔ فرخ حبیب نے مزید کہا کہ اتحادی مافیا پنجاب میں جعلی اقتدار کو بچانے کے لئے بےچین ہے، انشاللہ شہباز زرداری لوٹ مار مافیا ناکام ہوگا۔