لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ نے بھی مان لیا کہ آپ سمیت سیلیکٹرز کی سیلیکشن اچھی نہیں تھی۔
منگل کو وزیراعظم عمران خان کے خیبرپختونخواہ کے الیکشن کے ٹویٹ پہ ردِ عمل میں مریم اورنگزیب نے کہا جب ووٹ اور امیدوار چوری کے ہوں نعرے،وعدے جھوٹ ،لوٹ مار کا بازار گرم کارکردگی صفر ہو عوام بے روزگاری، مہنگائی اور غربت کا شکار ہو تو یہ ہی حال ہوتا ہے جو خیبرپختونخوا میں عمران مافیا کا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ اب ہر الیکشن کا نتیجہ آپ کو آپ کے جانے کی خبر دے گا۔ معاملہ آپ کے امیدواروں کے سیلیکشن کا نہیں ہے، عمران صاحب کنوئیں کا گندا پانی چند ڈول نکالنے سے پاک نہیں ہو جاتا۔