لاہور(رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ اب کھوکھر، جاتی امرا پیلس نہیں، غریبوں کے گھر بنیں گے، سارے چور اکٹھے ہوچکے، یہ اگلے تین سال بھی چیختے نظر آئیں گے، عمران خان کہہ کر آئے تھے کہ ان سے ہاتھ نہیں ملائیں گے،
معاون خصوصی شہباز گل نے ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلے حکومتوں میں آنے کیلئے بھاﺅ تاﺅ کیا جاتا تھا، وزیراعظم بھاﺅ تاﺅ کے ذریعے آنے والوں کیخلاف ہیں، عمران خان وہ پہلا لیڈر ہے جو سمجھوتہ نہیں کرے گا، ہماری 60 دن کی زندگی گیدڑ کی 100سالہ زندگی سے بہتر ہے،
مریم نواز نے کہا سیف الملوک پارٹی کا اثاثہ ہیں، مریم صفدر کے والد کا سرمایہ چور، ڈاکو اور قبضہ مافیا ہی ہوسکتے ہیں،شہباز گل کا کہنا تھا کہ حکومت نے ایک ارب سے زائد کی سرکاری اراضی واگزار کرائی، ان سرکاری اراضی پر غریبوں کے گھر بنائیں گے،کرپٹ، چور لندن میں دودھ کی ملائی کھا کر چھپ کے بیٹھے ہیں،
تھانہ، کچہری نئی بات نہیں، مقدمات کا سامنا کریں گے، انہوں نے کہا کہ ساہیوال کی زرخیز زمین میں کول پاور پلانٹ لگایا گیا، دنیا میں کول پاور پلانٹ ختم ہوگئے، کوئلے سے براہ راست کہیں بھی بجلی نہیں بنائی جاتی۔