اسد عمر 256

اب کورونا ویکسین لگانے والی ٹیمیں گھر گھر جائیں گی‘ اسد عمر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اور این سی او سی کے سربراہ اسد عمر نے کہا ہے کہ بوسٹرڈوزسے قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا‘کوروناسے بچاوکیلئے ویکسینیشن ضروری ہے‘ 55 ہزارٹیمیں گھر گھر جاکر ویکسی نیشن کریں گی‘دوہفتوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہے‘عوام کی بڑی تعداد بوسٹرڈوزلگواچکی ہے،عوام ہرصورت ویکسی نیشن کرائیں۔

منگل کو وفاقی وزیر اورسربراہ این سی اوسی اسدعمر نے میڈیا بریفننگ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کی بڑی تعداد بوسٹرڈوزلگواچکی ہے،عوام ہرصورت ویکسی نیشن کرائیں، دوہفتوں میں ساڑھے 3 کروڑ سے زائد افراد کی ویکسی نیشن کا ٹارگٹ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں گھرگھرجاکرویکسین لگائےگی، 18 کروڑ افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے، اومی کرون کےاثرات ویکسی نیشن والوں کوکم ہوئے۔

سربراہ این سی اوسی نے کہاکہ 2 ڈوزلگوانے کے 6 ماہ بعد بوسٹرڈوزلگوائیں، 25 لاکھ افراد بوسٹر ڈوزلگواچکے، بوسٹرڈوزسے قوت مدافعت میں اضافہ ہوگا، کورونا سے نکلنے کاراستہ صرف اورصرف ویکسی نیشن ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ بوسٹرڈوزبھی مفت لگائی جارہی ہے،کورونا سے بچاو¿ کیلئے ویکسی نیشن ضروری ہے۔واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 32 افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 301 ہو گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں