اب ٹیکس دینا ہوگا۔ڈی جی خان ایکسائز ڈیپارٹمنٹ میں حقیقی بہن بھائی کے ناکے کا ملک بھر میں چرچا

شہباز اکمل جندران۔۔۔

چاروں صوبوں کے سنگم پر واقع اور فورٹ منرو جیسے قبائلی علاقے سے متصل ڈی جی خان پاکستان کا ایک نیم قبائلی علاقہ ہے۔

اور ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا ڈیرہ غازی خان ڈائریکٹوریٹ ان دنوں اپنی اچھی کارکردگی کے حوالے سے خبروں میں ہے۔
 ایکسائز ڈیپارٹمنٹ
ڈائیریکٹر ایکسائز ڈی جی خان محمد آصف نے پہلے تو خواجہ سراوں کو باعزت روزگار دیتے ہوئے ایک دروازے کے حامل نادہندہ پراپرٹی یونٹس سے فی کس ایک سو روپے کے عوض ٹیکس وصولی کا کام سونپا اور پھر راجن پور، جتوئی، کوٹ اددو اور ڈی جی خان میں رات گئے تک نادہندگان کے خلاف آپریشن کرکے سب نادہندگان کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔

لیکن یہ سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہتا بلکہ ڈی جی خان میں محمد آصف کی ہدایات پر حقیقی بہن بھائی ناظمہ نور اور فہد نور نے ڈیرہ غازی خان جیسے قدامت پرست روایات اور قبائلی رام و رواج سے جڑے شہر میں سٹرکوں پر ناکے لگا کر نادہندہ گاڑیوں کے مالکان سے ٹوکن ٹیکس کی وصولی اور رجسٹریشن کے بغیر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف آپریشن شروع کررکھا ہے۔

حقیقی بہن بھائی ناظمہ نور اور فہد نور دونوں ایکسائز انسپکٹر ہیں۔اور رات گئے تک ڈی جی خان شہر میں ناکہ لگا کر فرائض انجام دیتے ہیں۔

اس سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے ڈائیریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ڈیرہ غازی خان محمد آصف کا کہنا ہے کہ ناظمہ نور اور فہد نور محکمے کے ماتھے کا جھومر ہیں۔اور ڈی جی خان جیسے شہر میں جہاں خواتین کے گھر سے باہر نکلنے کو بھی اچھا نہیں سمجھا جاتا وہاں سٹوکوں پر کھڑے ہوکر محکمہ کی رٹ کو قائم کرنا اور حکومتی ریونیو کی وصولی کرنا بلاشبہ قابل تحسین ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ماتحت سٹاف کو ہمیشہ ہمت اور حوصلہ دیتے ہیں۔