لاہور(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے اوپنر بیٹر صاحبزادہ فرحان نے کہاہے کہ اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے دیے گئے 202 رنز کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 19 اوورز میں 144 رنز بناسکی، سیریز کا آخری میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا۔
تنظیم حسن ثاقب کی 50 رنز کی اننگز رائیگاں گئی، تنزید حسن 33 اور مہدی حسن مراز 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔کپتان لٹن داس 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، توحید ہردوئے 5 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ جب بھی ڈراپ ہوتا ہوں ڈومیسٹک میں ٹاپ کرکے واپس آتا ہوں اب ناکامی کا خوف دل سے نکل گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے پہلا مین آف دی میچ ایوارڈ جیتنا بہت جذباتی لمحہ ہے۔