شاداب خان

اب میں اس کا سینئر ہوں، شاداب کی شاہین کو شادی کی مبارکباد کے موقع پرگفتگو

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کو شادی کی مبارک باد دینے کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا ،ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کرکٹر شاداب خان کی جانب سے شاہین کو شادی کی مبارک باد دی گئی۔

ویڈیو میں سنا جاسکتا ہے کہ شاداب شادی کی مبارک باد دینے کیلئے شاہین آفریدی سے گلے مل رہے ہیں اور کہہ رہے کہ اب میں اس سے سینئر ہوں، کیونکہ میرا نکاح اس سے پہلے ہوا ہے۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب کی اس بات پر شاہین سمیت آس پاس موجود لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔واضح رہے قومی کرکٹر شاہین آفریدی 3 فروری بروز جمعے کو سابق کپتان شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔