رابی پیرزادہ

اب میری آواز اورمیرا آرٹ صرف خدا کی ذات کی خوشنودی کیلئے ہے ‘ رابی پیرزادہ

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن ) شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ اب میری آواز اورمیرا آرٹ صرف خدا کی ذات کی خوشنودی کیلئے ہے اورمیری ہر پل یہی کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح اپنے رب کی خوشنودی حاصل کر لوں ۔ایک انٹر ویو میں رابی پیرزادہ ے کہاکہ میراخواب تھاکہ میںسورةرحمن لکھوںاورمیں نے اپنے ہاتھوں سے سورة رحمن کی آیات کو لکھاہے ہے ،میں قرآن پاک کے دس پارے بھی اپنے ہاتھ سے لکھ چکی ہوں اور انشا اللہ میں پورا قرآن مجید اپنے ہاتھوںسے لکھوںگی ۔

انہوںنے کہاکہ خداکی خوشنودی حاصل کرنے کا سب سے بہترین ذریعہ دکھی انسانیت کے کام آناہے، میری صاحب ثروت لوگوںسے اپیل ہے کہ وہ رابی فائونڈیشن کے ساتھ مل کر کام کریں اورمیںایسے لوگوںکی ہر قدم پر مشکورہوں گی ۔