لتا منگیشکر

اب لتا منگیشکر ہوش میں ہیں، کچھ دن مزیدہہسپتال میں رہیں گی ، ڈاکٹرز

ممبئی (ر پورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کے ڈاکٹر نے کہا ہے کہ وہ اب ہوش میں ہیں تاہم ابھی کچھ دن مزید ہسپتال میں ہی رہیں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر کے ڈاکٹر پریت صمدانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر بدستور انتہائی نگہداشت وارڈ میں ہیں۔گلوکارہ کے ڈاکٹر نے کہا کہ وہ گزشتہ 3 دن سے وینٹی لیٹر سے دور ہیں اور فی الحال ہوش میں ہیں،اْنہوں نے کہا کہ جہاں تک لتا منگیشکر کے ڈسچارج کا تعلق ہے تو ہمیں انتظار کرنا پڑے گا اور دیکھنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں لتا منگیشکر کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد اْنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، دیگر ٹیسٹ کروانے کے بعد گلوکارہ میں نمونیا کی بھی تشخیص ہوئی تھی۔گلوکارہ کے کورونا میں مبتلا ہونے اور آئی سی یو میں داخل ہونے پر مداح تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے اور ان کی صحت کے حوالے سے پریشان تھے۔