افتخار عفی 181

اب تومیرے بچے بھی مجھے کمالی صاحب کہہ کر پکارتے ہیں ‘ افتخار عفی

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) سینئر اداکار،رائٹرو ڈائریکٹر افتخار عفی نے کہا ہے کہ ڈرامہ سیریل ” پری زاد ” میں کمالی کا کردار اتنا مقبول ہوا ہے کہ اب تومیرے بچے بھی مجھے کمالی صاحب کہہ کر پکارتے ہیں ،یہاں سے میلو ں دور جا کر گرم علاقوں میں کئی کئی گھنٹے ڈراموں کی شوٹنگ کی لیکن ان ڈراموںکومقبولیت نہیں ملی لیکن ”پری زادی ”میں ایک چھوٹے سے کردار سے اتنی مقبولیت مل گئی اس کا مطلب ہے کہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہوتا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں افتخار عفی نے کہا کہ جب جوان تھا تومیری خواہش تھی کہ لوگ مجھ سے آٹو گراف لیں لیکن اس بڑھاپے میں آکراب جب سیلفی بنتی ہے تو پتہ چلا ہے کہ آٹو گراف سیلفی سے تبدیل ہو گیا ہے ۔

میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا مجھے اس ڈرامے میں لیا جائے گا او رمجھے اتنی شہرت ملے گی ۔ جب باہر نکلتا ہوں تو لوگ کہتے ہیں سیلفی بنانی ہے تو مجھے سمجھ آتی ہے کہ افتخار عفی تم پر خدا کی ذات نے بڑاکرم کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر حضرت انسان کے لئے کام کر رہا ہوں اور مجھے لگتا ہے کہ کمالی کے کردار سے اسے مزید پذیرائی ملے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں