تنویر سرور۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس جواد حسن نے بڑا حکم دیا ہے کہ ان کی عدالت میں ہر وکیل اپنا کیس انگریزی میں پلیڈ کریگا۔
گزشتہ روز عدالت میں پیش ہونے والے وکلا نے اردو زبان میں کیس کی پیروی شروع کی تو مسٹر جسٹس جواد حسن نے ٹوکتے ہوئے اپنا کیس انگریزی زبان میں Pleadکرنے کو کہا جس پر زیادہ تر وکلا نے اپنے مقدمات انگریزی زبان میں جبکہ چند ایک نے اردو زبان میں پیش کئے۔
مسٹر جسٹس جواد حسن کی عدالت کے اس حکم کو بعض آئینی وقانونی ماہرین نے تنقیدی نگاہ سے دیکھتے ہوئے آئین کے آرٹیکل 251 کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔اور کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کو اردو زبان کے نفاذ میں کردار ادا کرنا چاہیئے نہ کے انگریزی زبان کو اہمیت دینی چاہیئے۔