ابی احمد 131

ابی احمد نے مزید پانچ سال کے لئے ایتھوپیا کی وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا

ادیس ابابا(رپورٹنگ آن لائن)ایتھوپیا کے وزیر اعظم ابی احمد نے ایک بار پھر سے پانچ سال کی مدت کے لئے وزارت عظمی کا حلف اٹھا لیا ہے۔ ان کی حکومت کوپہلے سے ہی تیگرے میں جاری تنازعہ سمیت دیگر کئی چیلنجز کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماہ جون میں ہونے والے انتخابات میں ابی احمد کی جماعت بڑی اکثریت میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میازا اشینافی کے دفتر میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔

ان کے علاوہ ایوان زیریں کے سپیکر اور نائب سپیکر نے بھی اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا۔ابی احمد 2018 میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈیسالگن کے خلاف عوامی احتجاج کے بعد حکمران اتحاد کی نامزدگی کے نتیجے میں وزیر اعظم منتخب ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں