کولمبو(رپورٹنگ آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ابھی ہم ٹورنامنٹ میں ان ہیں، ہم نے اپنا میچ جیتنا ہے اس پر فوکس ہے، یہ دیکھ رہے ہیں کہ نیوزی لینڈ ٹیم اپنے میچز ہارے۔
پالی کیلے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہاکہ ہیری بروک نے زندگی کی بہترین اننگز کھیلی ہے، کرکٹنگ شاٹس کھیلے ہیں، کریڈٹ ہیری بروک کو جاتا ہے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ میرا فوکس ہمیشہ اپنی کارکردگی پر رہتا ہے کہ محنت کروں اور جب بھی کھیلوں تو اچھا کھیلوں۔انہوںنے کہاکہ ہم ایک وقت پر 180 رنز دیکھ رہے تھے، ہمیں پارٹنر شپ کی کمی رہی۔انہوں نے کہا کہ ہیری بروک نے غیر معمولی اننگز کھیلی، بروک نے ورلڈ کلاس اننگز کھیلی، ان سے ہاتھ ملانا اس کا حق تھا۔
ہیری بروک سے میری دوستی بھی ہے وہ ایک اچھا بیٹر ہے ہم لاہور قلندرز میں بھی اکٹھے کھیلے ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ بہتری کی گنجائش ہمیشہ رہتی ہے، میں اگر ڈراپ بھی ہوتا ہوں تو انتظار کرتا ہوں کہ موقع ملے تو اس سے بھرپور فائدہ اٹھاؤں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کیلئے ہمیشہ وکٹ لینے کی کوشش کرتا ہوں،مجھے کسی کو ثابت کرنے کی ضرورت نہیں مجھے خود کو ثابت کرنا ہے۔
انہوںنے کہاکہ جب ہارتے ہیں تو آپ سب کی غلطی قرار دیتے ہیں۔ اس وکٹ پر ہمیں 180 رنز کرنا چاہیے تھے۔کوچ کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ ہیڈ کوچ کا مائنڈ سیٹ ہے انہیں پتہ ہے کہ کیسے ٹیم کو لے کر چلنا ہے، یہ وہ ہی بتا سکتے ہیں کہ وہ آل راؤنڈرز کو زیادہ کھلاتے ہیں۔








