رپورٹنگ آن لائن۔
ایپکا ایکسائز پنجاب کے خود ساختہ صدر ابوہریرہ کے ڈائیریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ریجن سی لاہور محمد آصف کے خلاف انتہائی سنگین الزامات سامنے آئے ہیں۔
ابوہریرہ نے چند ماہ قبل محمد آصف کے خلاف ایک درخواست سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو دی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ محمد آصف دفتری اوقات میں اور دفتری اوقات کے بعد شراب پیتا ہے اور شراب پی کر دفتر چلاتا ہے۔
یہ کہ محمد آصف اپنے ماتحت فی میل سٹاف کو جنسی ہراساں کرنا اور ان کا جنسی استعمال کرنا اپنا حق سمجھتا ہے جس کے باعث مختلف خواتین ملازمین نے اس کے خلاف تحریری شکایات درج کروائیں۔
ابوہریرہ نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر آصف ذہنی مریض ہے اس کا دماغی چیک اپ کروایا جائے۔اس کی وجہ سے دفتر میں سانس لینا دشوار ہوچکا ہے اور ملازمین نفسیاتی مریض بننے لگے ہیں۔
ابوہریرہ کا کہنا تھا کہ محمد آصف نے اس کی یونین کے مقابلے میں ایک نئی یونین کھڑی کردی ہے اور اگر اسے یہاں سے ٹرانسفر نہ کیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاج کیا جائیگا۔