کامران اکمل

ابوظہبی میں فینز کو مس کریں گے، کامران اکمل

لاہور(ر پورٹنگ آن لائن) قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہا ہے کہ ابوظہبی میں فینز کو مس کریں گے۔پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو بیان میں کامران اکمل نے ابوظہبی میں لیگ کے میچز کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

کامران اکمل نے کہا کہ ان میچز کا حصہ بننے کے لیے بہت پرجوش ہوں، کوشش ہوگی کہ بہترین پرفارمنس دے کر پشاور زلمی کو ایک بارپھرچمپئن بنوائیں۔کامران اکمل کے مطابق فینز سے اپیل ہے کہ وہ ہمیشہ کی طرح بھرپور سپورٹ کے ساتھ کامیابی کے لیے دعا بھی کریں۔ یواے ای میں پشاور زلمی کو ہمیشہ بہت سپورٹ ملی ہے، اس بار بھی یقین ہے کہ ایسا ہی ہوگا۔