ابراہیم زدران 34

ابراہیم زدران نے ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا

دبئی(رپورٹنگ آن لائن)افغانستان کے اوپنر ابراہیم زدران نے ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا۔افغانستان کے اوپننگ بیٹر ابراہیم زدران نے بنگلادیش کے خلاف حال ہی میں ختم ہونے والی سیریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

پاکستان کے بابر اعظم 739 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر چلے گئے جبکہ بھارت کے روہت شرما تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے کپتان شبھمن گل رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان اور اوپنر فخر زمان بالتریتب 25ویں اور 27ویں نمبر پر موجود ہیں۔سلمان علی آغا اور امام الحق ایک درجہ ترقی کرکے 39ویں اور 41ویں نمبر پر آگئے ہیں.

صائم ایوب 54 اور عبداللہ شفیق 98ویں نمبر پر براجمان ہیں۔بولرز رینکنگ میں راشد خان نے کیشو مہاراج کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے، سری لنکا کے مہیش تھیکشانا تیسرے نمبر پر ہیں۔شاہین آفریدی 15ویں، حارث رؤف ایک درجہ تنزلی کے ساتھ 29ویں۔ ابرار احمد 38 اور نسیم شاہ 43ویں نمبر پر براجمان ہیں۔آل راؤنڈر رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی نے زمبابوے کے سکندر رضا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں