ممبئی (رپورٹنگ آن لائن)بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کے ابتدائی دور میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے نروس رہنے کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ اس زمانے میں امیتابھ بچن سب سے زیادہ لمبے تھے۔
انھوں نے اپنا ہی تمسخر اڑانے کی صلاحیت کے حوالے سے بھی گفتگو کی۔واضح ر ہے کہ 60 سالہ عامر خان اپنی آئندہ آنیوالی فلم ستارے زمین پر کی ریلیز کے لیے تیار ہیں۔ اسکے ٹریلر میں فلم میں عامر خان کی والدہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ انھیں ٹنگو (چھوٹا قد والاکہہ کر پکارتی ہیں۔ ایک بھارتی میڈیا ادارے سے حالیہ گفتگو میں عامر خان نے انکشاف کیا کہ وہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کے ابتدا میں اپنے چھوٹے قد کی وجہ سے نروس اور پریشان رہا کرتے تھے۔
جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنا ہی تمسخر اڑا کر کیسا محسوس کریں گے بالخصوص اس صورت میں کہ اب وہ اپنی ہی فلم میں خود کو ٹنگو کہلوا رہے ہیں۔ اس پر عامر خان نے کہا ایک بار جاوید صاحب نے مزاح کے بارے کچھ کہا تھا جس سے میں پوری طرح متفق ہوں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ایک اچھا حس مزاح صرف کھیل و تفریح نہیں بلکہ یہ اس وقت کام آتا ہے جب آپ مشکل دور سے گزر رہے ہوں۔