ائیر چیف مارشل 35

ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی ریاض میں سعودی عسکری قیادت سے ملاقاتیں، دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق

ریاض(رپورٹنگ آن لائن)پاک فضائیہ کے چیف آف ائیر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی عرب پہنچنے کے بعد سعودی چیف آف جنرل سٹاف، لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے عسکری تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔دونوں رہنماﺅ ں نے پاک سعودی عسکری تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف مشترکہ چیلنجز پر بات کی۔اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے سعودی فضائیہ کے کمانڈر، لیفٹیننٹ جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات کی، جس میں دونوں فضائی افواج کے درمیان دو طرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور پاکستان کے دیگر عسکری افسران بھی شریک تھے، جنہوں نے دونوں ممالک کے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کےلئے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں