اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن ) سیکر ٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہاہے کہ آ ئین پاکستان میں آئین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے،آصف علی زرداری جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوئے۔
اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں انہو ںنے پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداران کارکنوں اور حامیوں کو سابق صدر مملکت پیپلز پارٹی کے قائد آصف زرداری کی سالگرہ مبارک کی مبارکباد دیتے ہو ئے کہا کہ آصف زرداری کی ملک و ملت کیئے آیینی قومی سیاسی خدمات ہیں پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملکی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،
آصف علی زرداری نے سیاسی مخالفت کو دشمنی میں “تبدیلی”کی بجائے درگزر اور معافی کو فروغ دیا آ ئین پاکستان میں آیین شکن کی آمرانہ پیوندکاریوں کا خاتمہ جمہوریت کی فتح ہے بحیثیت صدر آصف زرداری کی پارلیمانی پارٹیوں کے تعاون سے اٹھارویں آئینی ترمیم کی منظوری اعلی اقدام ہے۔
انہو ںنے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے دور حکومت میں ایک بھی سیاسی قیدی نہیں تھا آصف علی زرداری جھوٹے بے بنیاد مقدمات میں عدلیہ سے سرخرو ہوئے