صوابی (رپورٹنگ آن لائن) الیکشن کمیشن نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آڈیو لیک معاملے پر پندرہ روز کی مہلت دیدی ۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی آڈیو لیک ہونے کے بعد الیکشن کمیشن نے پیر کے روز صوابی الیکشن کمیشن آفس میں کیس کی سماعت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے ضلعی الیکشن کمیشن آفس میں پیش ہو کر الیکشن کمیشن سے پندرہ روز کی مہلت طلب کی۔
سپیکر کے وکیل کا کہنا تھا کہ آڈیو کی تصدیق ہونا باقی ہے جس کے لئے پندرہ روز کی مہلت دی جائے جس پر ضلعی الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت پندرہ روز کے لئے ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ سپیکر قومی اسمبلی کی ایک مبینہ آڈیو ریکارڈنگ لیک ہوئی تھی جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس بلدیاتی الیکشن جتوانے کے لئے خطیر رقم موجود ہے جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیا تھا۔