عمران خان

آڈیو لیکس سے قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربے نقاب کیا گیا،عمران خان

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے ذریعے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربے نقاب کیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق آڈیو لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ بحیثیت وزیراعظم میرے فون کی محفوظ لائن بگ کی گئی، آڈیو لیکس قومی سلامتی کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔

عمران خان نے آڈیو لیکس کو وزیراعظم آفس اور وزیراعظم ہائوس کی سکیورٹی کیلئے سوالیہ نشان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم لیکس کی صداقت جانچنے کے لیے عدالت جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم جے آئی ٹی بنانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں تاکہ تحقیقات کی جاسکیں کون سی انٹیلی جنس ایجنسی ہے، یہ اس لیے اہم ہے کہ حساس سکیورٹی معاملات غیر قانونی طریقے سے ریکارڈ اور پھر ہیک ہوئے۔عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیکس سے پاکستان کی قومی سلامتی کی رازداری کو عالمی سطح پربینقاب کیا گیا ہے۔