اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپ سب کو 26ویں آئینی ترمیم مبارک ہو ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ مولانا سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جے یو آئی نے آئینی ترمیم کے مسودے پر بہت محنت کی ہے، مولانا فضل الرحمان کا شکرگزار ہوں ۔بلاول نے کہاکہ آپ سب کو 26ویں آئینی ترمیم مبارک ہو ۔
