عطا اللہ تارڑ 11

آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد ہلاک اور 887 زخمی ہوئے، عطا تارڑ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ افغان طالبان کو نقصانات کی تفصیلات جاری کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ایکس‘ پر اپنے بیان میں عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں 663 دہشت گرد ہلاک اور 887 زخمی ہوئے،249 چوکیاں تباہ اور 44 چوکیاں قبضے میں لیں، 224 ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں تباہ کی گئیں۔

اُنہوں نے کہا کہ افغانستان بھر میں دہشت گردوں اور ان کے معاونین کے 70 مقامات پر فضائی حملے کیے گئے اور12 اور 13 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں دہشت گردوں سے منسلک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کابل، پکتیا اور قندھار میں دہشت گردوں کے لاجسٹک بیسز اور کیمپوں کو ہدف بنایا گیا، فضائی حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی، نہایت درستگی کے ساتھ صرف تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ افغان حکام اور میڈیا کی جانب سے پھیلائے گئے دعوؤں کے برعکس کسی شہری آبادی یا شہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں