بلاول بھٹو زرداری 49

آپریشن ’غضب للحق‘: بلاول بھٹو زرداری کا پاک فوج کو خراجِ تحسین

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن ’غضب للحق‘ کے تناظر میں پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان کے بلااشتعال حملے کے ردعمل میں بھرپور کارروائی کر کے افواجِ پاکستان نے ایک بار پھر خطے میں اپنی طاقت ثابت کر دی۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان کی حکومت ہندوستان کی پراکسی بن کر پورے خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا بند کرے، کابل رجیم کی غلط حکمت عملی نے پاکستان کو جوابی کارروائی پر مجبور کیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ مشرقی سرحدوں سے مغربی سرحدوں تک پاک فوج ملک کے ہر انچ کے دفاع کے لیے تیار ہے، پاکستان تصادم کا خواہاں نہیں، تاہم اگر ملک کو للکارا گیا تو دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد ہے اور افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں