راولپنڈی(رپورٹنگ آن لائن)پاک فوج نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردی کےخلاف 2دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنا تھا ‘دہشتگردوں کی باقیات کا خاتمہ ہے‘آر یو ایف نے لوگوں کی حفاظت کو بنیادی مقصد کے طور پر رکھا‘ آپریشن کامیابی سے جاری ہے ‘آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہداء کے خون اور عوام کے جذبے سے ہی ممکن ہوئی ‘ہم اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔
آپریشن ردالفساد (آر یو ایف) کے 5 سال مکمل ہو گئے ہیں اور اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف دو دہائیوں کی طویل جنگ کے فوائد کو مستحکم کرنا اور ملک بھر میں دہشت گردوں کی باقیات کو ختم کرنا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ آر یو ایف نے پاکستان کے لوگوں کی حفاظت کو بنیادی مقصد کے طور پر رکھا، آپریشن کامیابی سے جاری ہے کیونکہ ملک غیر یقینی صورتحال سے امن کی طرف منتقل ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ آپریشن ردالفساد کی کامیابیاں شہدائ کے خون اور عوام کے جذبے سے ہی ممکن ہوئی ہیں۔ ہم اپنے شہدا کی عظیم قربانیوں اور اپنی عظیم قوم کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔