فیصل کریم کنڈی 54

آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے بات کروں گا، فیصل کریم کنڈی

پشاور(رپورٹنگ آن لائن)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ آٹے کی پابندی کے معاملے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیراعظم سے بات کروں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہمارے صوبے نے پنجاب یا ملک پر سستی بجلی، تیل و گیس تو بند نہیں کی، مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے پابندیاں نہیں لگانی چاہئیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وفاق ہمارے صوبے کے ساتھ یہ زیادتی کرنا بند کرے،

وفاق ہمارے حقوق نہیں دے رہا، آٹا بھی نہیں دیا جارہا۔انہوں نے کہا کہ صوبوں کے درمیان بدمزگیاں پیدا نہ کی جائیں، آسانیاں پیدا کریں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں گل پلازا واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں