کیریبیئن پریمیئر لیگ

آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں آج مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

ٹرینیڈاڈ(ر پورٹنگ آن لائن)آٹھویں کیریبیئن پریمیئر لیگ میں جمعہ کو ایک دن آرام کے بعد آج مزید دو میچ کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن بارباڈوس ٹریڈینٹس اور ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوںگی۔ دفاعی چیمپئن بارباڈوس

ٹریڈینٹس کی قیادت جیسن ہولڈر کریںگے جبکہ ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم کی قیادت کیرون پولارڈ کریںگے۔دوسرے میچ میں سینٹ کٹس

اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا مقابلہ جمیکا تلاواز سے ہوگا۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کی کپتانی ریاد ایمرت کرینگے جبکہ جمیکا تلاواز کی ٹیم

کی قیادت رومین پاﺅل کرینگے۔ کیریبیئن پریمیئر لیگ کا آٹھواں ایڈیشن ویسٹ انڈیز میں شروع ہوچکا ہے جس میں دنیائے کرکٹ

کے مختلف ممالک کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔سی پی ایل میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزما ہیں

جن میں گیانا ایمیزون واریئرز، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز، سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس، جمیکا تلاواز، بارباڈوس ٹریڈینٹس اور سینٹ لوسیا

زوکس شامل ہیں۔کیریبیئن پریمیئر لیگ کے تمام میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو کے مقام پر کھیلے جائیںگے۔ لیگ میں فائنل سمیت 33 میچز

کھیلے جائیںگے۔ لیگ کے دونوں سیمی فائنلز 8 ستمبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ چیمپئن کا فیصلہ 10 ستمبر کو ہوگا۔