بیجنگ (رپورٹنگ آن لائن)چھ روزہ آٹھویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو 10 نومبر کی سہ پہر شنگھائی میں ختم ہوئی۔اس ایکسپو کے دوران نتیجہ خیز ثمرات حاصل ہوئے۔اس سال کی سی آئی آئی ای میں 67 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں نے نمائش میں شرکت کی اور ایکسپو کے دوران 100 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔
نیوزی لینڈ کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری ٹڈ میک کلے کا کہنا تھا کہ ہم اگلے سال کی سی آئی آئی ای میں شرکت کریں گے۔ اس سال 80 کمپنیوں نے شرکت کی جن کی تعداد اگلے سال 100 سے زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایکسپو نیوزی لینڈ کے کاروباریوں کے لیے چین اور چینی مارکیٹ کو جاننے اور دوستی اور تعاون بڑھانے کا ایک بہترین موقع تھا ۔
ایکسپو کے دوران، کل 461 نئی مصنوعات، نئی ٹیکنالوجیز اور نئی خدمات پیش کی گئیں، جن میں سے 201 مصنوعات کو عالمی سطح پر پہلی بار پیش کیا گیا ۔ اگلے سال نویں چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئی ہیں جس کے لئے تقریباً 100 غیر ملکی کمپنیاں اپنے بوتھس کی بکنگ کر وا چکی ہیں ۔