مریم اورنگزیب

آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن ) ترجمان پاکستان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ آٹا، چینی چوروں کا یہ ملک نہیں ہوسکتا، ڈھائی سال میں معیشت اور روزگار تباہ ہوا، کرپشن چوری اور نااہلی کے علاوہ حکومت نے کچھ نہیں کیا،

پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا تحریک انصاف کی یہ اقلیتی حکومت ہے، اتحادی الگ ہو جائیں تو حکومت کے پاس اکثریت نہیں رہے گی۔