لاہور(رپورٹنگ آن لائن) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ آٹا،گیس،بجلی اورووٹ چوروں کوڈسکہ کے عوام نے مستردکردیا، ریاستی دہشتگردی کے باوجودیہ بری طرح ہارے،چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح مستردکردیا،تمام تر دھاندلی کے باوجود کچھ نہ ملا تو پولنگ عملہ اغوا کر لیا ،جہاں غنڈا گردی کی بات ہوتی ہے وہاں یہ آگے ہوتے ہیں۔
اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے جمہوریت کی جنگ لڑی ،ووٹ کو عزت دی۔آٹا،گیس،بجلی اورووٹ چوروں کوڈسکہ کے عوام نے مستردکردیا، ریاستی دہشتگردی کے باوجودیہ بری طرح ہارے ،ان کوعوام میں اپنے مقام کاپتہ چل جاناچاہیے،چاروں صوبوں کے عوام نے انہیں بری طرح مستردکردیا،یہ لوگ بے نقاب ہوگئے،
مریم نواز نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران نے بکنے سے انکارکردیا،تمام تر دھاندلی کے باوجود کچھ نہ ملا تو پولنگ عملہ اغوا کر لیا ،جہاں غنڈا گردی کی بات ہوتی ہے وہاں یہ آگے ہوتے ہیں،تحریک انصاف والے عوام اور ووٹ کے سامنے فیل ہوتے ہیں۔