حافظ حمد اﷲ

آوے جج آوے آئی جی آوے ڈی آئی جی جیسے ڈائیلاگ،فلم انڈسٹری مولاجٹ،کا ہوسکتے ہیں، حافظ حمداللہ

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان و جمعیت علماءاسلام کے رہنماءمولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آوے جج آوے آئی جی آوے ڈی آئی جی جیسے ڈائیلاگ،فلم انڈسٹری مولاجٹ،کا ہوسکتے ہیں، ایسے جملے سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر کے نہیں ہوسکتے،خود کو سب سے بڑی جماعت کا لیڈر کہنے والا عمران نیازی قانون اور آئین سے بالاتر ہے کیا؟،اگر وہ واقعی ایک پاکستان اور ایک قانون چاہتے ہیں تو اسے قانون اور آئین کے سامنے سرینڈر ہوناہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے جاری کردہ بیان میںکیاہے ۔ مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ ،قاضی فائز عیسیٰ اور آئین شکنی کے فیصلوں نے عمران نیازی کو بددیانت جھوٹا اور آئین شکن ثابت کیا، عمران خان نے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے بجائے ججوں عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور توہین پہ تلے رہے،تاریخ میں پہلی بار، اسرائیلی میڈیا، صرف عمران نیازی کے حق میں بول پڑا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ سوال یہ ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی میڈیا آپ کے حق میں کیوں؟رشتہ کیا ہے؟،پاکستان کی سیاست سے عمران نیازی بے دخل کرنا ملکی کی مفاد میں ہے، پنجاب حکومت بنی گالہ کی یاترا چھوڑ کر جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین پر توجہ دے۔