203

آواری ہوٹل سٹاف پر مقدمہ درج نہ کرنے کی سزا، ای ٹی او ایکسائز تبدیل، نیا افسر مقدمہ درج کریگا؟

شہبازاکمل جندران۔۔۔

ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو محمد اکرم کو تبدیل کر تے ہوئے ہیڈ کوآرٹر رپورٹ کرنے کو کہا ہے اور ان کی جگہ سفیر عباس کو ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو تعینات کیا گیا ہے۔
 سزا
ذرائع کے مطابق ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو محمد اکرم کو بے ظابطگیوں کے باوجود آواری ہوٹل لاہور میں وینڈ شاپ کے سٹاف کے خلاف مقدمہ درج نہ کروانے کی پاداش میں تبدیل کرتے ہوئےاو ایس ڈی بنا دیا گیا یے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ ریجن ڈی لاہور نعمان خالد نے 16 نومبر 2022 کو آواری ہوٹل لاہور کی وینڈ شاپ میں شراب کی فروخت کے حوالے سے بہت سی بے ضابطگیاں نوٹ کی تھیں اور وینڈ شاپ کو سربمہر کرتے ہوئے ہوٹل ایڈمنسٹریشن کو پرمٹ روم کے لئے نیا سٹاف رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔

جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پنجاب ڈاکٹر آصف طفیل نے ڈائیریکٹر ریجن ڈی لاہور کو ہدایات جاری کی تھیں کہ ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو اور آواری ہوٹل کی وینڈ شاپ کے سٹاف کے خلاف شراب کی ناجائز فروخت پر مقدمہ درج کیا جائے۔

ڈائیریکٹر جنرل کی تحریری ہدایات کی روشنی میں ڈائیریکٹر ریجن ڈی لاہور نے ای ٹی او محمد اکرم کو ہوٹل سٹاف کے خلاف قانونی کارروائی کی تحریری ہدایات جاری کی تھیں لیکن ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو چوہدری اکرم نے مقدمہ درج نہ کروایا جس پر انہیں شوکاز نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا۔تاہم شوکاز نوٹس کے باوجودای ٹی او نے آواری ہوٹل لاہور کے سٹاف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرایا۔جس پر انہیں تبدیل کرکے ان کہ جگہ سفیر عباس جپہ کو ای ٹی او ایکسائز لاہور ٹو تعینات کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سفیر عباس جپہ کو ہدف دیا گیا ہے کہ وہ آواری ہوٹل وینڈ شاپ کے ملازمین کے خلاف مقدمہ درج کروائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں