شاہدآفریدی

آنے والے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کر منائیں ،شاہدآفریدی کی اپیل

کراچی(ر پورٹنگ آن لائن)نئے سال کی آمد پر سابق کپتان اور اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی نے عوام سے ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہاہے کہ آنے والے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کر منائیں ۔ اپنے بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کراچی پولیس کی جانب سے عوام سے درخواست کرتا ہوں کے نئے سال پر ہوائی فائرنگ نہیں کیجیے۔ نئے سال کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں۔سابق کپتان نے کہا نئے سال کو ہوائی فائرنگ کرکے نہ منائیں، بلکہ آنے والے سال کو پیار محبت اور ایک دوسرے کا خیال رکھ کرمنائیں۔