حماد اظہر 112

آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک صورتحال نظر آرہی ہے، حماد اظہر

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کی خوفناک ترین صورتحال نظر آرہی ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں حماد اظہر نے کہا کہ ارباب اختیار اس گھبراہٹ میں مبتلا ہیں کہ عوام کو سڑکوں پر کون نکالے گا اور اسے کیسے روکا جائے۔

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے مزید کہا کہ جبکہ سوچنا ان کو یہ چاہیے کہ مہنگائی کی ماری خود سڑکوں پر نکلی عوام کس کی بات سننے کو تیار ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں