فیصل جاوید 167

آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہترین ہوگا،فیصل جاوید

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا ہے کہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہترین ہوگا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کہا کہ انشا اللہ آنے والا وقت پاکستان کے لیے بہترین ہو گا، جلد عمران خان ایک بار پھر وزیراعظم پاکستان کا حلف اٹھائیں گے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فیصل جاوید نے کہا کہ پوری قوم ، پورے پاکستان کو یکجا رہنا ہے اور تفریق سے بچنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فوری اور صاف و شفاف انتخابات تمام تر مسائل کاحل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں