کراچی(رپورٹنگ آن لائن) آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق نگراں حکومت نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا ریلیف دے کر عوام کے کاندھوں سے مہنگائی کے بوجھ کو کم کردیا ہے۔
آنیوالے دنوں میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی سے اشیائے خوردونوش میں واضح کمی کا امکان ہے، نگراں حکومت نے پچھلے 3 ماہ میں پٹرول میں 62 روپے اور ڈیزل میں 55.17 روپے کمی کی۔
ستمبر میں پٹرول331 روپے 38 پیسے اور ڈیزل کی قیمت329روپے18پیسے تھی اور 16 دسمبر کو پٹرول 267 روپے 34 پیسے اور ڈیزل 276 روپے 21 پیسے کی واضح کمی دیکھی گئی۔