اشرف بھٹی

آل پاکستان انجمن تاجران کا پٹرولیم قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرولیم پر وصول کئے جانے والے ٹیکسز کی شرح میں کمی کرے ،اب وقت آ گیا کہ معیشت کی پائیداری اوراس کے تسلسل کیلئے قومی پالیسی مرتب کی جائے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم کی قیمتوں میں یکدم اتنے بڑے اضافے سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا ، عوام کی قوت خرید پہلے ہی جواب دے چکی ہے جس سے ہر طرح کے کاروبار میں شدید مندی کا رجحان ہے ۔

انہوںنے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات پر مقررہ حد سے زیادہ ٹیکسز وصول کئے جارہے ہیں ،حکومت عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے پٹرولیم مصنوعات پرٹیکسز میں کمی لا کر عوام کو ریلیف دے ۔