چیئرمین پی ٹی آئی

آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی درخواست دائر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سے ملاقات کرنے کی درخواست دائرکردی،چیئرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنی لیگل ٹیم اور ڈاکٹر سیملاقات کرنیکی درخواست دائرکردی چیرمین پی ٹی آئی نے اپنے نامزد اٹارنی نعیم پنجوتھا کے ذریعے درخواست دائر کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے اٹارنی کے زریعے وکیل لطیف کھوسہ، سمیر کھوسہ، سلمان اکرم سے ملاقات کی درخواست دی تاہم چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست میں ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات لیے بھی نام درج کیا ،آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرلی جبکہ چیرمین پی ٹی آئی کو وکلاء لطیف کھوسہ،سمیر کھوسہ، سلمان اکرم اور ڈاکٹر آصم یوسف سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔