لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)نامور اداکارحیدر سلطان نے ایک ٹی وی شو میں آفتاب اقبال کی جانب سے اپنے والد سلطان راہی مرحوم کے حوالے سے کی گئی باتوںپر انتہائی افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اگر کسی شخص کوکوئی پلیٹ فارم میسر آ جائے تو اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ اسے کسی کے بھی بارے میں جو چاہے بولنے کا لائسنس مل گیا ہے ،سلطان راہی مرحو م کی فلم انڈسٹری کے لئے جو خدمات ہیں انہیں پورا پاکستان تسلیم کرتا ہے اس لئے ہمیںآفتاب اقبال سے کسی سرٹیفکیٹ کی ہرگز ضرورت نہیں ۔ اپنے ایک بیان میں حیدر سلطان نے کہا کہ سلطان راہی مرحوم پاکستان کے لیجنڈ ہیں لیکن بد قسمتی سے آفتاب اقبال نے ان کے بارے میں جو باتیں کی ہیں وہ قابل افسوس ہیں ۔
اگر کسی کو یہ معلوم نہیںکہ کسی لیجنڈکے بارے میں کیسے بات کرنی ہے تواس کے تعلیم یافتہ ہونے کا کیا فائدہ ہے ،اس کا مطلب ہے کہ آپ نے صرف اپنے اوپر ایک لبادہ اوڑھ رکھاہے اور آپ کا چہرہ عیاں ہو گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ میں بھی آفتاب اقبال کے بارے میں انتہائی نا مناسب الفاظ کا استعمال کر سکتاہوں لیکن میری ہرگزایسی تربیت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ آفتاب اقبال نے ایک شو میں جس طرح سلطان راہی مرحو م کی شخصیت اور فنی کیرئیر کا ذکر کیا ہے پاکستان سمیت دنیا بھر میں رہنے والے ان کے پرستار اس پر انتہائی رنجید ہ ہیں او ر انہوںنے فون اور میسجز کر کے آفتا ب اقبال کی گفتگو کی مذمت اور ان کیلئے اپنی نا پسندیدگی کا اظہارکیا ہے ۔