اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے قوم کو یوم آزادی پر مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پاکستان کے فلسفے اور افکار مطابق جمہوری اصولوں پر عمل کرنا ہوگا ۔
اپنے بیان میں سابق صدر نے کہاکہ تہمت بازی ،نفرتوں اور عدم برداشت کا رویہ ختم کرنے کی ضرورت ہے ،شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے 1973 کا آئین دیکر اظہار رائے کی آزادی دی ۔ انہوںنے کہاکہ 18 ویں آئینی ترمیم وفاق اور تمام اکائیوں کے درمیان میثاق ہے ،ہمیں ہر طرح کے شدت پسندوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا۔
انہوںنے کہاکہ شدت پسند ملک اور معاشرے کیلئے خطرہ ہیں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کے مطابق ملک کو عوامی جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔