آصف زرداری

آصف علی زرداری کی صحافی وقار ستی پر مقدمہ داخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)سابق صدرمملکت آصف علی زرداری نے صحافی وقار ستی پر مقدمہ داخل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کتے ہوئے کہاہے کہ اختلاف کی بنیاد پر ایک صحافی کی زندگی سے کھیلنا قابل مذمت ہے ۔

بلاول ہائوس میڈیا سیل سے جاری بیان میں سابق صدرمملکت نے کہاکہ صحافی وقار ستی نے وہ کچھ بیان کیا جو سیاستدان نے میڈیا پر کہا،کسی سیاستدان پر تنقید کو مذہب پر تنقید سے جوڑنا انتہائی خطرناک رجحان ہے ۔آصف زرداری نے کہاکہ وفاقی حکومت صحافی وقار ستی کو قانونی امداد اور تحفظ فراہم کرے ۔