اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر صحت اور راہنما پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے سابق شیخ رشید کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیخ رشید بد زبانی سے روٹی کماتا ہے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کے خلاف بیان بازی سے شیخ رشید کو روٹی ملتی ہے ۔
اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ شیخ رشید کا باپ بھابڑہ بازار میں بھیک مانگتا تھا ، شیخ رشید کی جس ماحول میں پرورش ہوئی تھی ان کے زبان سے عیاں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ گٹر زبان بول کر شیخ رشید لیڈر نہیں بن سکتے، پنڈی کا شیطان گٹر سیاست کے ساتھ نالا لئی میں غرق ہو چکا ہے۔