آصف علی زرداری

آصف زرداری کی طبیعت سنبھل گئی، اسپتال سے گھر منتقل

کراچی(رپورٹنگ آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری طبیعت میں بہتری پر اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری کے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق مختلف ٹیسٹ کرائے گئے جس کے بعد انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری کو ڈاکٹروں کے مشورے پر گزشتہ روز اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم اسپتال میں قیام اور طبی معائنے کے بعد رات کو ہی گھر چلے گئے تھے۔